کپتان بغیرتیاری ۔۔۔ لینے آگئے باری

نئے پاکستان میں ایسے نئے اور وکھرے کام ہونے لگے جو پہلے کبھی سننے کو نہ ملے تھے،،،تبدیلی سرکار کی تعلیمی شعبے میں بھی کارکردگی صفر ثابت ہوئی،،،،رواں سال سرکاری سکولوں میں مارچ میں شروع ہونے والا نیا تعلیمی سال اپریل میں شروع ہوگا کیونکہ اب تک سرکاری سکولوں میں امتحانی ڈیٹ شیٹ کے اجرا، کتابوں کی تقسیم سمیت متعدد معاملات تاخیر کا شکار ہیں جس کی وجہ سے محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں میں نیا تعلیمی سال ایک ماہ تاخیر سے شروع کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔
اس صورتحال میں سرکاری سکولوں میں طلبہ کے داخلوں میں کمی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ سابق صوبائی حکومت نے سکولوں میں طلبہ کے داخلوں کو بڑھانے کے لیے گزشتہ برس تعلیمی سال کو ایک ماہ پہلے شروع کیا تھا جس کا مقصد بچوں کے داخلوں کو بڑھانا تھا۔ سکول سربراہان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس فیصلے سے سکولوں میں داخلے کم ہونگے۔جبکہ بچوں کا نجی سکولوں کی طرف رجحان بڑھے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.