کرونا نے پاکستانیوں کی میٹھی عید پھیکی کردی

0
سٹیٹ بینک سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کا پھیلا روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے تحت اس سال نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے جبکہ عوام کے علاوہ بینک ملازمین کو بھی نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں ہوں گے اور اس حوالے سے مرکزی بینک نے تمام چیف منیجرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے چیف منیجرز کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ بینکوں میں سماجی فاصلہ رکھنے اور کرونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کی کوششوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
اس سے قبل ہرسال عیدالفطر پر ماہ رمضان کے آخر میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ کا اجرا کیا جاتا رہا ہے ،،،گزشتہ برس مرکزی بینک نے تین سو ساٹھ ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئےتھے اور اس سہولت سے تیس لاکھ سے زائد افراد نے استفادہ کیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: