عالمی وبا کیخلاف کیویز کی خوشیاں عارضی ثابت ہوئیں

0
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے 8 جون کو ملک کو کرونا فری قرار دے کر پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا تھا تاہم کرونا فری ہونے کے چند ہی روز بعد نیوزی لینڈ میں 2 نئے کرونا کیسز کی تصدیق کردی گئی ۔
نیوزی لینڈ کی وزرات صحت نے تصدیق کی ہے کہ 24 دن تک کوئی نیا کیس سامنے نہ آنے کے بعد اب 2 خواتین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو 7 جون کو برطانیہ سے واپس لوٹی تھیں۔
نیوزی لینڈ کی وزرات صحت نے اپنے بیان میں بتایا کہ دونوں متاثرہ خواتین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور وہ والدین کے انتقال پر ملک سے باہر گئی تھیں، وائرس کی تصدیق کے بعد دونوں نے ویلنگٹن میں قرنطینہ میں چلی گئی ہیں۔
وزات صحت کے مطابق ایک خاتون میں کرونا وائرس کی ہلکی علامات پائی گئیں جب کہ دوسری خاتون میں کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی جبکہ دو نئے کیسز سامنے آنے کے بعد نیوزی لینڈ میں کرونا کے مریضوں کی کل تعداد 1506 ہوگئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 22 ہے۔
دوسری جانب ملک میں کرونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد نیوزی لینڈ کی حکومت نے ایک بار پھر سفری پابندیوں کو سخت کرنے کا اعلان کردیا۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: