نئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

حلف برداری کی تقریب آج صبح گورنر ہاوس میں ہوئی،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنےنئے چیف جسٹس سردارمحمد شمیم خان سے عہدےکاحلف لیا۔تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،صوبائی حکومتی عہدیداران، جسٹس مامون رشید شیخ، جسٹس محمد فرخ عرفان خان سمیت دیگر ججز،لا افسر اور وکلا رہنما شریک ہوئے۔

ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس محمد انوار الحق کے اعزاز میں گذشتہ روز ایک تقریب منعقد کی گئی جہاں ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو خوب سراہا گیا۔ تقریب میں صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی، وائس چئیرمین پاکستان بار، وائس چئیرمین پنجاب بار، صدر لاہور ہائیکورٹ بار اور علاقائی بنچز کے صدور کے علاوہ دیگر وکلاء رہنماء شریک ہوئے۔ گذشتہ سال 24 اکتوبر کو جسٹس محمد انوارالحق نے لاہور ہائی کورٹ کے 47ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.