چینی سائنسدانوں کا ایک اور کمال

سائنسی جریدے کی رپورٹ کے مطابق یہ ٹیکنالوجی سموگ اور دیگر آلودگی کے اندر بھی لیزر امیجنگ اور ایڈوانس اے آئی سافٹ وئیر کی مدد سے تصویر کھینچ سکتی ہے۔ نیا سافٹ وئیر آواز کی مدد سے تصویر کھینچ سکے گا۔اس تیکنیک کو گیٹنگ سافٹ وئیر کا نام دیا گیا ہے جو کیمرے کے فیلڈ آف ویو میں دیگر اشیا سے خارج ہونے والے فوٹوز کو نظرانداز کردیتی ہے۔یہ نیا سافٹ وئیر کیمرے کو بتائے گا کہ اپنے ہدف سے ہٹ کر کس طرح دیگر اجسام کو نظرانداز کرنا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق یہ فیچر کیمروں میں مستقبل قریب میں متعارف کرایاجائے گا۔یہ ٹیکنالوجی انفراریڈ لیزر کو ویو لینتھ پر 1550 نانومیٹر پر استعمال کرے گی اور یہ ویو لینتھ نہ صرف کیمرے کے استعمال کو محفوظ بنائے گی بلکہ یہ انسانی آنکھوں کو بھی نقصان سے بچائے گی جبکہ شمسی فوٹونز سے بھی تصویر کو بچائے گی۔ چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے ہائی ریزولوشن، لو پاور تھری ڈی آپٹیکل امیجنگ کے حصول میں مدد ملے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.