شکی مزاج خاوندوں کی بیویاں ہوجائیں ہوشیار

ذرا ہٹ کے،،، ذرا بچ کے،،، بیویوں کواب نقل وحرکت ذراسوچ سمجھ کے کرنا ہوگی،،،کیونکہ ایسی ایپلی کیشن تیار کرلی گئی ہے جو آپ کے شوہر کو آپ کے ہرلمحہ سے باخبر رکھے گی
بیویوں پر نظر رکھنے والی اس ایپلی کیشن کا نام ابشر ہے جس کے ذریعے کسی بھی خاتون کا وارث اس خاتون کی نگرانی کر سکے گا اور دیکھ سکے گا کہ وہ کہاں آ جا رہی ہے۔ایپلی کیشن کے ذریعے خاتون کی نقل و حرکت کو محدود بھی کیا جا سکتا ہے ۔
ایپلی کیشن میں گارڈین کو بس خاتون کا نام اور اس کا پاسپورٹ نمبر داخل کرنا ہوگا اور یہ طے کرنا ہو گا کہ وہ خاتون دن میں کتنی بار اورکتنی دور تک سفر کر سکتی ہے۔ جونہی خاتون طے کردہ حدود سے باہر جائے گی الارم کے ذریعے شوہر کو اطلاع مل جائے گی۔
ایپ میں ایک پیج ایسا ہے جس کے ذریعے وارث خاتون کی کسی جگہ سفر کی اجازت منسوخ بھی کر سکتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.