ترکی میں ای سگریٹ کی اجازت نہیں دوں گا،طیب اردگان

استنبول میں تمباکو نوشی کے حوالے سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئےطیب اردگان نے کہا کہ میں نے وزیر تجارت کو ہدایت کی ہےکہ ترکی میں الیکٹرانک سگریٹ کی اجازت نہ دی جائے کیوں کہ اس زہر سے تمباکو کمپنیاں امیر ہوتی جارہی ہیں۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ متقی مسلمان کو شراب اور سگریٹ ناپسند ہے، انہوں نے ترک عوام پر زور دیا کہ سگریٹ نوشی اور شراب پینا چھوڑ دیں اور سگریٹ چھوڑ کر چائے پئیں۔عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 2016 میں ترکی کی آبادی کے 27 فیصد 15 سالہ نوجوان سگریٹ پیتے تھے جبکہ 2010 میں 31 فیصد نوجوان تمباکو نوشی کرتے تھے۔حالیہ دنوں آسٹریلیا، برازیل، بھارت اور جاپان نے الیکٹرونک سگریٹ پر پابندی لگا دی یا پھر اس کی مارکیٹ کو محدود کردیا ہے جبکہ امریکا نے ای سگریٹ کے مختلف برانڈز کو مارکیٹوں سے ہٹانے کا منصوبہ بنالیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.