زہریلا پراپیگنڈا،نیپال نے بھارتی چینلز بند کردیئے

0
نیپال نے زہریلا پروپیگنڈا کرنے پرملک بھرمیں بھارتی ٹی وی چینلز کی نشریات روک دیں،کیبل آپریٹرز کے مطابق فیصلے پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔نیپالی اخبار کے مطابق اس فیصلے کے تحت نیپالی ناظرین کی بھارت کے سرکاری دوردرشن نیوز کے علاوہ کسی بھارتی نیوز چینل تک رسائی نہیں ہو گی۔حالیہ دنوں میں نیپالی وزیراعظم کی چینی سفیر کیساتھ ملاقاتوں کے بارے میں بھارتی چینلزنے گمراہ کن اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا۔نیپالی وزیر اعظم کے چیف ایڈوائزر بشنو رامال نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف بھارتی میڈیا میں گمراہ کن رپورٹس آرہی تھیں، ایسی باتیں او ر رپورٹس انتہائی قابل اعتراض تھیں۔نیپال کی حکمران جماعت کے ترجمان نے فیصلے سے قبل اپنے بیان میں کہاتھا کہ ہماری حکومت کے خلاف بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا سب حدیں پارکرگیاہے ،اسے فوری بند ہونا چاہیے ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: