بھارت اورنیپال کےدرمیان سرحدی کشیدگی کم نہ ہوسکی

0
غیرملکی میڈیا کےمطابق ایک بھارتی شہری کی ہلاکت اور تین زخمی ہونے کا یہ واقعہ نیپال کی سرحد سے جڑی بھارتی ریاست بہار کے ضلع سیتامڑھی میں پیش آیا۔ نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ ہماری سکیورٹی فورس نے اس وقت گولیاں چلائیں جب کچھ بھارتی شہریوں نےغیرقانونی طورپرداخل ہونے کی کوشش کیبھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب انڈیا اور نیپال کے درمیان کالاپانی ریجن پر قبضے کے تنازعات چل رہے ہیں، بھارت نے اپنے نقشے میں درہ لیپولیک، درہ لمپیادھورا اور کالا پانی کو اپنے علاقے بتایا ہے۔
دوسری طرف نیپال بھی ان علاقوں پر ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے اوراپنے سیاسی نقشے میں انھیں شامل کیا ہے، جس پر دونوں ممالک میں سیاسی اور سفارتی تناؤ پیدا ہو چکا ہے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل نیپال کے وزیر اعظم نے نیا نقشہ جاری کیا تھا جس میں مذکورہ علاقے بھی نیپال میں شامل کیے گئے تھے، اب نیپالی پارلیمنٹ نے یہ نقشہ منظور بھی کر لیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان اس تنازعے کے بعد متعدد بار سرحدی جھڑپیں بھی ہوئی ہیں، جس پر نیپال کے نائب وزیر اعظم کو بھارت کو دھمکی دینی پڑی کہ وہ باز نہ آیا تو نیپال کی فوج لڑنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: