امن معاہدے کا معاملہ۔۔۔

0
قائم مقام افغان وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ چین، روس، ترکی، ایران، قطر، جاپان اور انڈونیشیا سمیت 12 ممالک انٹرا افغان مذاکرات کرانے کی پیش کش کرچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اب تک 4 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کر چکی ہے، افغان حکومت مزید600 طالبان قیدیوں کو جلد رہا کردے گی، بدھ کو ہلمند میں طالبان نے 30 افغان قیدیوں کو رہاکیا۔انہوں نے بتایا کہ اب تک طالبان 845 افغان قیدیوں کو رہا کر چکے ہیں۔دوسری جانب امریکا بھی انٹرا افغان مذاکرات کے لیے راہیں ہموار کررہا ہے۔افغان میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ طالبان کے ساتھ معاہدے کے تحت افغانستان میں امریکی فورسز کے پانچ اڈے ختم کر دیے گئے ہیں۔امریکا کے جن فوجی اڈوں کا بند کیا گیا ہے وہ صوبہ ہلمند، ارزگان، پکتیا اور لغمان میں قائم تھے۔ اس سے قبل ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کا کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کو جو فہرست دی ان تمام قیدیوں کو دوحہ امن معاہدے کے مطابق افغان حکومت کو رہا کرنا ہوگا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: