بھارت عالمی پانی چور نکلا

پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی تو بھارت کر ہی رہا ہے۔ اب بنگلہ دیش کے ساتھ بھی مودی سرکار کا پانی کا تنازعہ شدت اختیار کر چکا۔ بنگلہ دیش نے بھارت سے مشترکہ نہروں کا پانی طے شدہ معاہدے کے تحت تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹرعبدالمومن نے اپنی بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے پانی کی تقسیم سے متعلق معاہدے پر تحفظات کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ تنازع اب حل ہوجانا چاہیے تاکہ بنگلہ دیش کو مشترکہ نہروں سے اپنے حصے کا مقررہ پانی مل سکے۔
جس پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے فریقین کے درمیان ”ٹیسٹا معاہدہ برائے تقسیم آب” پر عمل درآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ تنازع کے حل کیلئے مثبت پیشرفت پر تندہی سے کام کر رہی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.