بھارتی اداکار،سیاستدان کمل ہاسن نےبھارت کواس کامکروہ چہرہ دکھادیا

تامل ناڈو میں انتخابی مہم کے دوران خطاب میں کمل ہاسن نے 1948ء میں گاندھی کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آزاد بھارت کا پہلا دہشت گرد ہندو تھا، جس نے گاندھی کو قتل کیا اور اُس کا نام نتھو رام گوڈ سے تھا۔ان کہنا تھا کہ وہ یہ سب اس لئے نہیں کہہ رہےکہ اس وقت مسلم اکثریتی علاقے میں موجود ہیں بلکہ گاندھی کے مجسمے کے سامنے یہ سب کچھ کہہ رہےہیں۔
کمل ہاسن نے کہا کہ وہ اُن بھارتیوں میں سے ہیں جو ملک میں مساوات کے خواہش مند ہیں،ہر اچھے بھارتی کی خواہش ہے کہ ملک میں مساوات ہو،میں بھی اچھا بھارتی ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے۔تامل ناڈو کا حلقہ اُن چار حلقوں میں شامل ہے جہاں لوک سبھا کےالیکشن کے سلسلےمیں 19 مئی کو پولنگ ہوگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.