کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے لیگی رہنماؤں کی ملاقات

جمعرات کا دن کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف سے ملاقاتوں کے لیے مختص ہے، جس کے پیش نظر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور کارکن صبح سے ہی کوٹ لکھپت جیل کے باہر پہنچنا شروع ہوگئے۔ نواز شریف سے ان کی والدہ ،صاحبزادی مریم نواز، بھتیجے حمزہ شہباز ودیگر خاندان کے افراد نے ملاقات کی۔ نواز شریف نے دوپہر کا کھانا بھی اہلخانہ کے ہمراہ کھایا۔

نواز شریف سے ملاقات کرنے والے پارٹی رہنماؤں میں مریم اورنگزیب مشاہد اللہ خان، خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ، ملک ندیم کامران، منشاء اللہ بٹ،عثمان ابراہیم و دیگر شامل ہیں۔ متوالوں نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو احتساب عدالت نے 24 دسمبر کے دن العزیزیہ ریفرنس میں فیصلہ سناتے ہوئے 7 سال قید و جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ سزا سنائے جانے کے بعد انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں قیدی نمبر 4470 الاٹ کیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.