احتساب کےخلاف توانائی ضائع کرنا بے سود

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ بدنام زمانہ احتساب کے خلاف توانائی ضائع کرنے کی ضرورت نہیں، سب جانتے ہیں کہ آپ کے خلاف مقدمات من گھڑت ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو ضمانت کے قانونی حق کو استعمال کرنا چاہیے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو پہلے پیغام بھیجا، پھر کال کی۔نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم کو ایل این جی کی درآمد کے معاملے میں تحقیقات کے لیے 18 جولائی 2019ء کو طلب کررکھا تھالیکن وہ نیب میں پیش نہ ہوئے جس پر اسی روز شاہد خاقان عباسی کو مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی پریس کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ۔ان پر الزام ہےکہ انھوں نے بطور وزیرِ پیٹرولیم ایک ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ مبینہ طور پر من پسند کمپنی کو دیا جس سےقومی خزانے کو مبینہ طور پر اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: