شریف خاندان کیلئے اچھی خبر

سابق وزیراعظم نوازشریف کے پی آئی سی کوبھجوائےگئے خون کے نمونوں کی رپوٹ نیگٹو آگئی،،،رپورٹ کے مطابق نوازشریف کو دل کا دورہ نہیں پڑا،،، نواز شریف کو دل کی مرض کے پرانے ایشوز کا سامنا ہے، جناح ہسپتال سے ٹیسٹ پوزیٹو آنے کے بعد دوبارہ ٹروپ آئی کیا گیاتھا۔
شریف خاندان کی جانب سے نوازشریف کے علاج کے حوالے سے تحفظات ظاہر کئے جاتے رہے ہیں، حمزہ شہباز نے لندن پہنچنے پر بیان دیا کہ انھیں نواز شریف کے علاج سے متعلق تشویش ہے،علاج معالجہ نوازشریف کا استحقاق ہے، معاملے سے انتقام کی بو نہیں آنی چاہیے۔
دوسری جانب مریم نواز سمیت دیگر لیگی رہنما بھی اپنے خدشات کا اظہار کرتے رہے ہیں جو میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آنے پر زائل ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.