کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے جمعرات کا دن مقرر کیا گیا ہے۔ ملاقات کے لئے نواز شریف کے اہل خانہ کے علاوہ سابق صدر پاکستان ممنون حسین، سینیٹر پرویزرشید،آصف کرمانی، شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق، مشاہد حسین سید،سائرہ افضل تارڑ، طلال چوہدری، دانیال عزیز، احسن اقبال، خواجہ حسان اور ملک سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر رہنما بھی پہنچے۔ اس موقع پر ن لیگی کارکنوں کی بھی بڑی تعداد جیل کے باہر پہنچی جو نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔
گزشتہ روز خصوصی میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیا تھا۔ نواز شریف کے اہل خانہ اور ذاتی معالج کا مطالبہ ہے کہ انہیں جیل میں علاج کی مناسب طبی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں اس لئے ضروری ہے کہ انہیں کسی ہسپتال منتقل کیا جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.