العزیزیہ ریفرنس:نوازشریف کی سزامعطلی کی درخواست واپس

اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزا معطلی کیخلاف نوازشریف کی جانب سے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردیا،، رجسٹرار آفس نے درخواست نوازشریف کے وکلاء کو واپس تھماتے ہوئے ہدایت کی کہ درخواست نامکمل
ہے اسے مکمل کرکے جمع کرایا جائے

سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے گزشتہ روزاسلام آباد ہائیکورٹ میں دائراپیل میں استدعا کی گئی تھی کہ احتساب عدالت کے24 دسمبر کے فیصلے کو کالعدم قراردیا جائے۔اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ خلاف قانون ہے اوراس میں کئی قانونی سقم موجود ہیں۔نواز شریف کی اپیل کے ساتھ سزامعطلی کی درخواست بھی دائر کی گئی تھی جس میں ہائیکورٹ سے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی گئی تھی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.