نوازشریف کی شہباز شریف سے ملاقات،

سابق وزیراعظم نوازشریف لاہور سے اسلام آباد پہنچے اور وزراء کالونی میں اپنے بھائی اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں نیب عدالت کے متوقع فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پارٹی کی آئندہ سیاسی حکمت عملی پر گفتگو ہوئی۔
نوازشریف نے احتساب عدالت میں العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ خود سننے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب شہبازشریف سے نوازشریف کے علاوہ ان کے اہل خانہ نے بھی ملاقات کی اور ان کی صحت اور میڈیکل ٹیسٹ کے بارے میں بات چیت کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.