انگلینڈ جانے والی قومی کرکٹ ٹیم کا کرونا ٹیسٹ 22 جون کو ہوگا

0
قومی ٹیم کے 29 کھلاڑیوں اور دیگر 14 عہدیداروں سمیت 43 اراکین کے ٹیسٹ ان کے متعلقہ شہروں میں ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کا کووڈ-19 ٹیسٹ لاہور، کراچی، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں ہوگا۔قومی کرکٹ ٹیم کی روانگی انگلینڈ کی جانب سے چارٹر کیے گئے طیارے میں 28 جون کو متوقع ہے۔انگلینڈ پہنچنے کے بعد قومی ٹیم برمنگھم میں 14 روز قرنطینہ میں رہے گی جس کے بعد تربیتی کیمپ شروع ہوگا۔قومی ٹیم دورہ انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچز کی سیریز کھیلے گی اور دورے کا آغاز 5 اگست کو پہلے ٹیسٹ میچ سے متوقع ہے۔طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اگست تک مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم میں کھیلے گی۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 13 سے 17 اگست جبکہ تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 اگست تک ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی اور تینوں میچز اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں بالترتیب 28 اگست، 30 اگست اور یکم ستمبر کو منعقد ہوں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: