کرونا سے متاثرہ امریکی ریاستوں مین نیشنل گارڈز تعینات

صدر ٹرمپ نے جان لیوا وائرس کے خلاف نیشنل گارڈز کی مدد حاصل کرلی جوکہ کرونا سےشدیدمتاثرہ ریاستوں میں سول انتظامیہ سے تعاون کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیشنل گارڈز کے جوان نیویارک، کیلی فورنیا اور واشنگٹن میں طبی امداد مہیا کریں گے اور میڈیکل اسٹیشنز بھی بنائیں گے۔اس کے علاوہ نیشنل گارڈز متاثرہ تینوں ریاستوں میں 4 ہزار بستروں کی گنجائش کے طبی مراکز قائم کریں گے جن میں سے کیلی فورنیا میں 2 ہزار، نیویارک اور واشنگٹن میں ایک، ایک ہزار بستروں کے مراکز بنائے جائیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل گارڈز کی تعیناتی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو جنگی صورت حال کا سامنا ہےاس لیے میں چاہتا ہوں کہ امریکا کےشہریوں کو یقین ہوجائےکہ ہم ان کےلیےجو کرسکتے ہیں وہ سب کچھ کررہےہیں اور بالآخر چھپے ہوئے دشمن کو شکست دیں گے۔چین اور اٹلی کے بعد اب امریکا کورونا وائرس سے متاثرہ تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے اور ملک میں آج ایک ہی روز میں مزید 140 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 553 ہوگئی ہے جبکہ طبی ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ متاثرہ افراد کی مجموری تعداد زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ کورونا وائرس کی کم علامات والے افراد اپنی بیماری کے بارے میں رپورٹ نہیں کررہے۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: