خلا میں شوٹنگ کے منصوبے پر ٹام کروز کا شکریہ،ناسا

0
ناسا کے منتظم جم بریڈینسٹائن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا کہ ٹام کروز کے ساتھ اسپیس اسٹیشن پر کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔جم بریڈینسٹائن کا کہنا تھا کہ ہمیں نامور میڈیا کی ضرورت ہے جو نئی نسل کے سائنسدانوں اور انجینیئرز کی حوصلہ افزائی کرے تاکہ ناسا کے منصوبے حقیقت کا روپ دھار سکیں۔تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ اس فلم کا طریقہ کار کیا ہوگا۔اس سے قبل یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ امریکی سٹار ٹام کروز تاریخ میں پہلی مرتبہ خلا میں اپنی فلم کی شوٹنگ کریں گےاس حوالے سے یہ بھی اطلاعات آئی تھیں کہ یہ منصوبہ اپنے ابتدائی مراحل میں ہے، اس کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اس حوالے سے ٹام کروز سے بھی رابطہ کیا تھا تاہم ان کی جانب سے کوئی رد عمل نہیں دیا گیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: