پہلی خاتون خلا نورد کو چاند پربھیجنے کا فیصلہ

امریکی خلائی ادارہ ناسا 8 راکٹوں کے ذریعے چاند کے مدار میں ’گیٹ وے‘ نامی اسپیس اسٹیشن قائم کر رہا ہے، جس میں توانائی کے لیے بہت بڑے سولر پینل ہوں گے اور جو 2024ء تک چاند تک پہنچا دیا جائے گا اس بار سب سے خاص بات چاند کی سطح پر پہلی خاتون خلا نورد کا جانا ہوگا تاہم اس مشن کا اصل ہدف مریخ تک پہنچنا ہے۔ناسا نے اس خلائی مشن کا نام آرٹیمس اوریون رکھا ہے، جس کے تجربات امریکی ریاست فلوریڈا میں کیپ کینیورل میں جاری ہیں۔پہلی بار چاند پر کسی انسان نے پانچ دہائیوں قبل قدم رکھا تھا اور وہ انسان نیل آرم اسٹرانگ تھے جس کے بعد اب تک 12 مرد چاند پر چہل قدمی کرچکے ہیں لیکن کسی خاتون کو یہ منصب حاصل نہیں ہوسکا تاہم اب دیکھنا ہے کہ خوش قسمتی کا یہ قرعہ فال کس خاتون خلا نورد کے نام نکلتا ہے۔ تاحال خلا نورد ’ای لین کولن‘ کو وہ خوش نصیب کہا جا رہا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.