ملائیشیا کےسابق وزیرِ اعظم کو کرپشن کیس میں سزاسنادی گئی

0
ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم نجیب رزاق پر ملائیشیا برہیڈ ڈویلپمنٹ کے سرکاری منصوبے میں کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے،اس کیس کا حتمی فیصلہ دیتے ہوئے عدالت نے ان پر فردِ جرم عائد کی تاہم 67 سالہ نجیب کو حکم امتناعی پر آزاد قرار دیتے ہوئے انہیں اپیل کا حق دیا گیا ہے۔سابق ملائیشین وزیراعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے ون ایم ڈی بی سے وابستہ ایک کنسورشیئم، ایس آر سی انٹرنیشنل سے اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں ایک ارب ڈالر منتقل کئے تھے اور ان پرکرپشن کے سات الزامات بھی ثابت ہوگئے ہیں۔کوالالمپور ہائی کورٹ نےنجیب رزاق پر چار کروڑ نوے لاکھ ڈالر کا جرمانہ اور 12 برس کی سزا سنائی جبکہ ان پر اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ اسکینڈل میں نجیب رزاق نے براہِ راست کردار ادا کیا۔عدالتی فیصلے کے بعد نجیب رزاق نے کہا کہ وہ اس فیصلے سے مطمئن نہیں کیونکہ صرف ایک جج نے ہی فیصلہ دیا ہے اور اپنی نیک نامی ثابت کرنے کے لیے انہیں ابھی اپیل کا حق حاصل ہے۔دوسری جانب عدالت کے باہر سابق وزیر اعظم کے حامیوں کی بڑی تعداد جمع تھی جنہوں نے ان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: