” آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے”

0

3 اپریل 1965ء کو کراچی میں پیدا ہونے والی نادیہ حسن نے صرف پندرہ برس کی عمر میں’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے’ گا کر خطے میں پاپ موسیقی کی بنیاد رکھی اورپاپ میوزک کو مقبول عام کیا۔ اس گیت کے لیے انہیں بھارت کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ فلم فیئر سے نوازا گیا اور وہ یہ ایوارڈ پانے والی پہلی پاکستانی بنیں۔پاپ کوئین نادیہ حسن کے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ اپنی جوڑی بنائی جو عوام میں بہت مقبول ہوئی اور ان کے گانوں نے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنالیانادیہ حسن کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ ان کی پہلے میوزک البم ” ڈسکو دیوانے” نے پاک و ہند کے نامور گلوکاروں کی موجودگی میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اور اس البم کی دنیا بھر میں چھ کروڑ کاپیاں فروخت ہوئیں۔نازیہ حسن کو پرائڈ آف پرفارمنس کا اعزاز بھی ملا ہے۔ انہیں بیسٹ فی میل پلے بیک سنگر ایوارڈ اور 15 گولڈ ڈسکس سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ نازیہ حسن اقوام متحدہ کی ثقافتی سفیر بھی رہیں۔پاکستان کی پاپ کوئین کہلانےوالی 35 سالہ نازیہ حسن 13 اگست 2000 کواس دنیا سے رخصت ہوگئیں لیکن مگر ان کے مداح انہیں آج بھی بھلانہیں پائے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: