بھارتی وزیراعظم کی انتخابی مہم،لوگوں کا انوکھااحتجاج

بھارت میں متنازع سٹیزن بل ترمیمی ایکٹ کے خلاف نریندری مودی کےآسام پہنچنے پر برہنہ مظاہرین نے کالے جھنڈے لہرا کر ان کا استقبال کیا ۔ نریندرمودی انتخابی مہم کے سلسلے میں شمالی ریاستوں کے دورے پر پہنچے توان کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم کے پتلے نذر آتش کیے۔ بعض نوجوانوں نےاہم ریاستی اداروں کے سامنے برہنہ احتجاج بھی کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اورمتعدد برہنہ مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا۔ مودی کیخلاف احتجاج متنازع سٹیزن ایکٹ میں ترمیمی بل پیش کیے جانے پر کیا جا رہاہے۔ بل کے منظور ہونے کے بعد پاکستان،افغانستان اور بنگلہ دیش سیمت دیگر پڑوسی ملکوں سے ہندو اور اقلیتوں کو بھارتی شہریت دی جا سکے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.