نیب نےبھی اپنےگھوڑےدوڑادیئے

نوازشریف کیخلاف ریفرنسزمیں نیب بھی ہارماننےکونہیں تیار،،،سابق و زیراعظم نےاسلام آبادہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں سزاکیخلاف اپیل کی تونیب بھی متحرک ہوگیا،،،نیب نےنوازشریف کیخلاف ایک نہیں دودودرخواستیں دائرکردیں،،، نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی اور العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا بڑھانے کے لیے الگ سے درخواست جمع کروائی، دونوں اپیلوں‌کو رجسٹرار آفس نے وصول کر لیا.

نیب نےنوازشریف کی بریت کے خلاف درخواست میں موقف اختیار کیا کہ فلیگ شپ ریفرنس میں کرپشن کے ٹھوس ثبوت پیش کیے، محض شک کا فائدہ دے کر نواز شریف کو بری کرنا خلاف قانون ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نواز شریف کے خلاف شواہد پر سزا سنائے اور بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دے ،دوسری درخواست میں العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نیب آرڈیننس کا حوالہ دیا گیا جس کی شق کےتحت کرپشن ثابت ہونے پر 14 سال قید کی سزا ہے۔ نیب کی دونوں درخواستوں میں نوازشریف کو فریق بنایا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.