وفاقی وزیرغلام سرورخان بھی نیب راولپنڈی کےریڈارپرآ گئے

0

وفاقی وزیرہوا بازی غلام سرورخان اور اہلخانہ کےخلاف تحقیقات کا آغازکردیا گیا، نیب کی جانب سے شکایات کی تصدیق کا عمل شروع کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام جائیداد، زرعی اراضی، رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔نیب راولپنڈی نےایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلیکٹرراولپنڈی کو خط لکھ دیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام سرورسمیت اہلخانہ کے 6 افراد کا ڈیٹا مانگا گیا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ نیب کی جانب سے 15 مئی تک تمام تفصیلات مانگی گئیں،خط اپریل میں راولپنڈی ریونیو ڈپارٹمنٹ کو لکھا گیا تھا۔نیب کی جانب سے وزیرہوا بازی غلام سرورخان کے بیٹے رکن اسمبلی منصور حیات کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: