طارق فضل اورمریم اورنگزیب کی سرگوشیاں

سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف احتساب عدالت میں فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں سابق وفاقی وزیرچودھری فضل چودھری اور مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی سرگوشیوں پرجج محمد ارشد نے سخت برہمی کا اظہارکیا اور طارق فضل چودھری کوروسٹرم پربلالیا۔

جج محمد ارشد نے طارق فضل چودھری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھ رہاتھا کہ کوئی ان پڑھ ایسی حرکت کررہا ہے لیکن کسی نے بتایا کہ آپ پڑھے لکھے ہیں،احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ آپ کوعدالت کا کوئی احترام ہے؟؟؟کچھ خوفِ خدا کریں،عدالت میں صرف کیس سے متعلق لوگوں کو ہونا چاہئے،جس سے فالتو ملنا ہو اسے باہر جا کر ملیں۔عدالت کے اظہار برہمی پر مریم اورنگزیب کمرہ عدالت سے باہر چلی گئیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.