پارٹیاں بدل بدل کرحکومت میں رہنے والوں کااحتساب ہوناچاہئے،ناز بلوچ

پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ ہر حکومت میں رہنے کا شوق رکھنے والوں کابھی احتساب ہوناچاہئے،حکومت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پر اٹکی ہوئی ہے، مہنگائی سے عوام کابرا حال ہے،نازبلوچ نے کہا کہ حکومت ناکامیوں کو چھپانے کیلئے جوکچھ کررہی ہے،ایسی سیاست کوجمہوریت نہیں کہتےبلکہ من مانی کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اچھے نعروں پر حکومت بنائی اورہر پاکستانی چاہتا ہے کہ اچھا ہو اور ہم بھی چاہتے ہیں کہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے۔ناز بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ وہ سارے مگر مچھ جو پرویز مشرف کی حکومت میں بھی تھے،وہ تحریک انصاف کی حکومت میں بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔یہ لوگ ہر دورحکومت میں اقتدار کاحصہ ہوتے ہیں،

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.