قومی اسمبلی کے اجلاس میں ماحول پھرگرم

0

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایک بار پھر گرما گرمی ، نجی بل مسترد کئے جانے پر اپوزیشن ارکان سراپااحتجاج بن گئے،،، بل ایم ایم اے کی عالیہ کامران نے پیش کیا۔ حکومت کی جانب سے مخالفت پر عالیہ کامران نے ووٹنگ کرانے کا مطالبہ کیا
گنتی کرائی گئی تو تحریک کی مخالفت میں 96 اور حمایت میں 94 ووٹ آئے، ڈپٹی سپیکر نے دو ووٹ زیادہ ہونے پر تحریک مسترد ہونے کی رولنگ دے دی۔
اپوزیشن نے دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کرانے کا مطالبہ کیا۔ دوبارہ گنتی نہ کرانے پر اپوزیشن ارکان نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا
اپوزیشن کےاحتجاج پر ڈپٹی سپیکر نے کارروائی 10 منٹ کے لیے ملتوی کر دی
،، حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو ڈپٹی سپیکر نے بل مسترد ہونے کی رولنگ واپس لیکر مسودہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔
بل پر ابتدائی رائے شماری کے دوران اپوزیشن کی شکست نون لیگ کی وجہ سے ہوئی۔ مریم اورنگزیب، نثار چیمہ سمیت 4 ارکان نے بل کی حمایت نہیں کی جس پر خورشید شاہ نے برجیس طاہر سے شکوہ بھی کیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: