میانمار،مٹی کے تودے گرنے سے 160 مزدور ہلاک،54زخمی

0
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کی سرحد کے ساتھ ریاست کاچن میں مٹی کے تودے شدید بارش کے باعث گرے،جہاں سے ہر ساتھ اربوں ڈالر کے قیمتی پتھر نکالے جاتے ہیں۔شدید بارش کے باعث ایک پہاڑ کا کچھ حصہ الگ ہوگیا جس سے مٹی کے تودے کان کنوں پر آکر گرے۔میانمار کے محکمہ فائر سروسز نے کہا ہے کہ مٹی کے تودے گرنے سے درجنوں مزدور ان کے نیچے دب گئے تھے۔فائر ڈپارٹمنٹ اور مقامی پولیس سمیت ریسکیو ورکرز نے لاشیں نکالنے کے لیے شدید بارش کے باوجود دن بھر کوششیں کیں اور 160 مزدوروں کی لاشوں کو خراب حالت میں نکال لیا گیا۔محکمہ فائر سروسز کا کہنا تھا کہ مٹی کے تودے گرنے سے 54 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج کے لیے قریبی ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ تھان وِن اونگ نے کہا کہ شدید بارش کے دوران کان میں کام کرنا بڑا چیلنج ہے جبکہ اس سے ایک اورکان کے بیٹھنے کا خطرہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ‘ہم پانی کے اندر موجود لاشیں نہیں ڈھونڈ سکتے اس لیے ہم صرف وہ لاشیں نکال رہے ہیں پانی کی سح پر آگئی ہیں۔’شمالی میانمار کے علاقے ہپکانت کی کانوں میں خطرناک لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے قیمتی پتھروں کی تلاش کے لیے کام کرنے والے مزدوروں کی جان کو خطرہ لاحق رہتا ہے۔مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد مون سون کی بارشوں کے دوران کانوں میں کام نہ کرنے کی تنبیہ کر نظر انداز کرتے ہوئے وہاں کام کر رہے تھے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: