اینکر مرید عباس قتل کیس،،سنسنی خیزانکشافات کاسلسلہ جاری

اینکرمرید عباس کےقتل کیس کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنےآرہےہیں،، تحقیقاتی اداروں نے ملزم عاطف کے مختلف بینکوں میں11 اکائونٹس کاپتہ لگایا ہے، پیسوں کا ریکارڈ اکٹھا کرنے کے دوران تحقیقاتی اداروں کو پتہ چلا کہ ملزم عاطف کے کاروبار میں مرید عباس اور اسکے قریبی دوستوں کے 7 کروڑ روپے لگے ہوئے تھے، مقتول خضر حیات نے 5 کروڑ روپے کی انویسٹمنٹ کی تھی۔تفتیشی ذرائع کے مطابق عاطف کے پاس نجی ٹی وی کے 2اینکرز کی جانب سے ساڑھے 8کروڑ روپے اور واقعہ کے عینی شاہد عمر ریحان نے 5 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی، پلاسٹک کے ایک تاجر کی 82 لاکھ روپے کی رقم پھنسی ہوئی ہے جبکہ عاقب نامی شخص نے 50 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی، تمام افراد نے اپنےاہل خانہ اور دوستوں سے پیسے جمع کرکے انویسٹ کیے تھے۔تحقیقات کے مطابق ملزم عاطف زمان نے تمام اکاونٹس مختلف بینکوں میں کھلوائے،تفتیشی افسر نے مرید عباس کی بیوہ زارا عباس کا بیان بھی ریکارڈ کرلیاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.