برف کی سفید چادر اوڑھے پہاڑوں کے دلکش نظارے

جب بھی برفباری ہوتی ہے تو پاکستان بھر سے بالعموم اور پنجاب سے بالخصوص لوگ یہ نظارہ دیکھنے کیلئے مری کا رخ کرتے ہیں۔ رواں سیزن میں نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی مری میں برف باری بھی شروع ہو گئی۔ ملک بھر سے سیاحوں نے ملکہ کوہسار کا حسن دیکھنے کیلئے مری کا رخ کرلیا۔ سیاح مری کے خنک اور خوشگوار موسم سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔ تمام سیاحتی مراکز پر سیاحوں کا بے پناہ رش ہے۔ جا بجا سیاح فیملیاں اور منچلے برف کے بنے بتوں کے ساتھ فوٹو گرافی کرتے نظر آتے ہیں۔ بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد سے مری کے کاروبار پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

دوسری جانب سیاحوں کی غیر معمولی تعداد میں آمد کے باعث مری کے مال روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا۔ مری میں 4 ہزار گاڑیوں کی گنجائش ہے لیکن روزانہ بیس ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا ہو گیا۔ مری میں ٹریفک جام ہونے کے باعث سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو ٹریفک سہولیات کے پیش نظر مری میں ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ مری میں پارکنگ کیلئے جگہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ سڑک کے اطراف برف ہونے سے پارکنگ کا مسئلہ پیدا ہورہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.