پنجاب کی جیلوں میں کثیرالمنزلہ بیرکس بنانے کا فیصلہ

0

جیلوں میں قیدیوں کی گنجائش سے زیادہ تعداد کو مدنظررکھتے ہوئے لاہورکی سینٹرل اور ڈسٹرکٹ جیل میں تین تین منزلہ بیرکس بنائی جائیں گی جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں واقع 10جیلوں میں بھی اس منصوبے پر رواں مالی سال میں کام شروع کیا جائے گا۔حکومت نے منصوبے کیلئے ابتدائی طور پر رواں مالی سال میں 5 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردییے ہیں جبکہ 20کروڑ روپے تکمیل تک لاگت آئے گی۔ منصوبے کے آغاز کیلئے جلد ٹینڈر کئے جائیں گے،لاہورسمیت پنجاب میں 46ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں جوکہ جیلوں میں گنجائش سے زیادہ ہیں اس بات کو مدنظررکھتے ہوئے کثیرالمنزلہ بیرکس کی تعمیرکا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ ایسی بیرکس کی تعمیر سے کم جگہ میں زیادہ قیدیوں کورکھا جاسکے گا اور اخراجات بھی کم ہونگے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: