حکومت مخالف تحریک،فضل الرحمان کو لائحہ عمل طے کرنے کی جلدی

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حزب اختلاف کی جانب سے کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویزسنی ان سنی کردی ۔مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ مسلم لیگ نون کے نمائندوں نے کہا کہ 26 جون کو قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے تحریک التواء پر بحث ہوگی، اس لیے اے پی سی 30 جون کو بلائی جائے۔پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے بھی مسلم لیگ (ن) کے مؤقف کی تائید کی تاہم مولانا فضل الرحمان نے یہ مشورہ ٹھکراتے ہوئے کہا کہ تمام اراکین کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں، اب تاریخ تبدیل کرنا ممکن نہیں ہے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کل جماعتی کانفرنس 26 جون کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں تمام سیاسی جماعتیں شامل ہوں گی۔ کانفرنس کے اختتام پر ایک متفقہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.