محمد حفیظ کا بولنگ ٹیسٹ 29 جنوری کولاہور میں ہوگا

قومی کرکٹر محمد حفیظ کاانگلینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ میچ کے دوران بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا۔ جس کے بعد انہیں بولنگ کرنے سے روک کر دوبارہ ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ محمد حفیظ بنگلادیش کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ ہیں تاہم وہ ان ٹی ٹوئینٹی میچز میں بولنگ نہیں کرپائیں گے۔
محمد حفیظ کا موقف ہے کہ ان کے ایکشن میں کوئی خرابی نہیں، وہ اس سے پہلے بھی ان حالات سے گزرچکے ہیں، اب بھی ایکشن کے معائنے کے لیے تیار ہیں، یقین ہے کہ پہلے کی طرح اب بھی وہ ایکشن کلئیر کروانے میں کامیاب رہیں گے۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: