محمدعامر5وکٹیں لینے پرخوش لیکن ہار نے مزہ کرکراکردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامرنےآسٹریلیاکیخلاف ورلڈکپ میچ میں اپنی شاندارپرفارمنس سےنہ صرف پاکستانی شائقین کرکٹ کےدل جیت لئےبلکہ ناقدین کےمنہ بھی بندکردیئے۔زبردست کم بیک پرمحمد عامر کا کہنا تھا کہ کیریئر میں پہلی بار 5 وکٹ لینے پر خوش ہوں لیکن مزہ اس وقت آتا جب ٹیم جیت جاتی۔محمدعامر نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے ابتدائی 15 اوورز میں نیا گیند اس طرح نہیں کیا جس طرح کرانا چاہیے تھا،اس لیے کنڈیشنز سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکا، اگر ایسا ہوجاتا تو کم سکور پر آسٹریلیا کو آؤٹ کرلیا جاتا۔فاسٹ باؤلرکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو اب ہر میچ جیتنا ہے اور ایسا کرنا ناممکن نہیں، اگر ٹیم مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترے تو کامیابی ضرور ملے گی کیوںکہ دوسری ٹیموں پر بھی ورلڈ کپ کا پریشر ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.