شاہین ہارکابدلہ چکانےکیلئے پرعزم

گرین کیپس نے ڈربن میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے کی شکست کا بدلہ چکانے کیلئے کمرکس لی،،، پاکستانی کرکٹ انتظامیہ نے ٹیم میں اکھاڑپچھاڑ کا اعلان کردیا،،،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں 4ماہ بعد فاسٹ بالر محمد عامر کی انٹری متوقع ہے،،،عامر نے آخری ون ڈے انٹرنیشنل گذشتہ سال 23 ستمبر کو ایشیا کپ کے دوران کھیلا تھا جس کے بعد ان کو پاکستان ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔ تاہم سینچورین میں ہونے والے تیسرے ون ڈے میں محمد عامر،بولرفہیم اشرف کی جگہ کھیلیں گے۔
محمد عامرپانچ سالہ پابندی ختم ہونے کے بعد سے پاکستانی ٹیم کا تینوں فارمیٹس میں مستقل حصہ رہے ہیں۔تاہم جون 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف اوول میں تین وکٹوں کے شاندار اسپیل کے بعد سے ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.