کراچی:پی ایس 94 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم پاکستان کامیاب

کراچی کے حلقےکورنگی پی ایس 94 کے تمام ایک سو انچاس حلقوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار ہاشم رضا 21 ہزار سات سو اٹھائیس ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار اشرف جبار نو ہزار دو سو تیئس ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اسی طرح ایم کیو ایم کے امیدوار نے اپنے حریف پر 12 ہزار پانچ سو سڑسٹھ ووٹوں کی واضح برتری حاصل کی۔
ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم حقیقی پانچ ہزار آٹھ سو چون ووٹ لے کر تیسرے، پاک سر زمین پارٹی ایک ہزارچارسو اڑسٹھ ووٹ حاصل کرکے چوتھے اور پیپلز پارٹی ایک ہزار چار سو چھیاسٹھ ووٹ لے کر پانچویں اور آخری نمبر پر رہی۔ کامیابی کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنان نے لانڈھی الیکشن آفس میں جشن منایا۔ ایم کیو ایم کے کارکنان نے بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے سر براہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، کنور نوید جمیل اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
قبل ازیں پی ایس 94 کورنگی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ اس حلقے میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ چھیالیس ہزار چار سو انچاس ہے جن میں سے 1 لاکھ چھتیس ہزار 808 ووٹرز مرد اور 1 لاکھ 9 ہزار 641 خواتین ووٹرز ہیں۔ ضمنی انتخاب کے لیے 149 پولنگ اسٹیشنز اور 596 پولنگ بوتھ بنائے گئے۔
گزشتہ برس ہونے والے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کے محمد وجاہت نے 32 ہزار 729 ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کی تھی۔ ان کے مقابلے پر ٹی ایل پی کے امیدوار محمد شعیب الرحمن کو 14 ہزار 30 اور پی ٹی آئی کے فرید اللہ کو 13 ہزار 640 ووٹ ملے تھے۔مہاجر قومی موومنٹ کے عارف اعظم 10 ہزار 828 اور ایم ایم اے کے محمد اسلم پرویز عباسی نے 7 ہزار 614 ووٹ حاصل کیے تھے جب کہ پی ایس پی کے امیدوار محمد عرفان کو 4 ہزار 187 اور پیپلز پارٹی کی امیدوار گل رعنا کو 2 ہزار 458 ووٹ ملے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.