دنیا کو دہشت زدہ کردینے والے جوکر کی پھر واپسی

2017کی ہارر فلم” اٹ “کے سیکوئل کا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس بار یہ خوفناک جوکر کتنی دہشت پھیلانے والا ہے ۔ پہلی فلم کی کہانی ایک چھوٹے قصبے کے گرد گھومتی ہے جہاں سات بچے کے گروہ کو ایک عفریت کا سامنا ہوتا ہے جو کہ ایک جوکر کا روپ اختیار کرکے انہیں دہشت زدہ کرتا ہے۔ جس کو وہ شکست دے دیتے ہیں مگر اب 27 سال بعد وہ اس قصبے میں واپس لوٹتے ہیں تو یہ جوکر ایک بار پھر ان کا خیرمقدم کرتا ہے۔خوفناک جوکر پینی وائز کے مرکزی کردار پر مبنی اس فلم میں یہ کردار بل سکارسگرڈ ادا کررہے ہیں جبکہ جیسیکا چیسٹن، جیمز کیکاوے، جے ریان، بل ہارڈر، عیسیٰ مصطفیٰ، جیمز رینسن اور اینڈی بین لوزر کلب کے بچوں کے بالغ روپ میں نظر آئیں گے۔خوف اور دہشت سے بھرپورفلم “اٹ” چیپٹر 2 رواں سال 6 ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.