تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اعتمادناکام

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف پارلیمنٹ میں بطور پارٹی لیڈر تحریک عدم اعتماد پر خفیہ ووٹنگ کی گئی۔ رائے شماری میں کنزرویٹو پارٹی کے317 اراکین نے حصہ لیا۔ تھریسامے کے حق میں 200 ووٹ جبکہ مخالفت میں 117 ووٹ ڈالے گئے۔ رائے شماری کے لیے بنائی گئی کنزرویٹو پارٹی کی اندرونی کمیٹی 1922 کے چیئرمین سر گراہم بریڈی نے رائے شماری کے نتائج کا اعلان کیا۔ اب تھریسامے کی پارٹی لیڈر شپ کے خلاف اگلے ایک سال تک تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکے گی۔ رائے شماری سے پہلے ہی وزیراعظم تھریسامے نے اگلے عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا اور خبردار کیا تھا کہ اُن کا جانشین لانا بریگزٹ کو التوا میں ڈالنے یا اسے روکنے کے مترادف ہو گا۔ بریگزیٹ ڈیل کی مخالفت کرنے والے ٹوری اراکین پارلیمنٹ نے برطانوی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ تھریسامے نے یورپی یونین سے مناسب ڈیل نہیں کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.