مرکزی ملزم عابد علی کا نام بلیک لسٹ میں شامل

0
چھاپے اور تمام جدید طریقے کسی کام نہ آسکے۔ لاہور میں زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد علی گرفتار نہ ہوسکا۔قصور روڈ کے قریب واقع نواحی گاؤں راؤ خان والا میں لاہور پولیس، سی ٹی ڈی، سی آئی اے اور قصور پولیس کی بھاری نفری نے ملزم عابد علی کی گرفتاری کے لیے دو کلو میٹر کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا،مرکزی ملزم تو ہاتھ نہ آیا لیکن پولیس نے عابد سے مسلسل رابطے میں رہنے والے اس کے دو کزن،ایک خاتون اور دو دیگر رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روز قبل ان تمام افراد کا عابد علی سے رابطہ ہوا تھا،زیر حراست افراد کو قصور سے لاہور منتقل کر دیا گیا۔ دوسری طرف گرفتار ملزم شفقت سے جیل میں تفتیش جاری ہے،ملزم وقار کی ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد ہی اسے رہا کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔اس سے قبل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عابد علی کی اہلیہ کو حراست میں لیا تھا۔ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم کی اہلیہ بشریٰ سے تفتیش کی جا رہی ہے،عابد علی کی اہلیہ تحصیل تاندلیانوالہ کے ضلع فیصل آباد کی رہائشی ہے،ملزم کی اہلیہ بشریٰ سے ایک بیٹی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: