ایسا میٹرس جو عالیشان گھر سے بھی مہنگا

0
دنیا کا مہنگا ترین ڈیزائنر میٹرس تیار کرلیا گیا جس کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار امریکی ڈالر یعنی 6 کروڑ پاکستانی روپے ہے ۔ اس کے سب سے پہلے گاہک کینیڈا کے مشہور گلوکار اورنغمہ نگار ڈریک ہیں اور یہ میٹرس ان کے دس کروڑ ڈالرکے عالیشان گھر میں رکھا جائے گا۔
میٹرس کو مہنگی ترین اشیا بنانے والے ڈیزائنر فیرس ریفولی نے بنایا ہےاور اس میٹرس کی تیاری میں سٹنگ رے مچھلی کی کھال اور گھوڑے کے بال استعمال کئے گئے ہیں اور انہیں تانبے کی رنگت والے خاص چمڑے سے بنایا گیا ہے ۔
فیرس ریفولی کے مطابق چمڑے کو مخصوص انداز میں دبا کر نرم بنایا گیا ہے جس میں محنت اور وقت لگتا ہے ۔ اس طرح مجموعی طور پر ایک میٹرس کی تیاری میں 600 گھنٹے لگتے ہیں۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: