امریکا میں مقیم متعدد پاکستانی بھی کرونا وائرس کی زد میں آگئے

0

رواں ہفتہ امریکا کے لیے ہلاکتوں کے لحاظ سے انتہائی مہلک ثابت ہوا جس کے دوران امریکا بھر میں مرنے والوں کی تعداد تقریباً دگنی ہوگئی جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد بھی 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس کے علاوہ یہ وائرس اب تک دنیا بھر میں تقریباً 17 لاکھ لوگوں کو متاثر کرچکا ہے۔اس حوالے سے پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں، جنازہ گاہوں اور اہلِ خانہ سے اکٹھی کی گئی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیویارک اور نیو جرسی کے علاقوں میں 100 سے زائد پاکستانی اس مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے جبکہ پاکستانی سفارتخانے کی ترجمان زوبیہ مسعود دیگر ریاستوں میں بھی پاکستانیوں کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہےنیویارک سے جاری ہونے والے اعداد و شمار اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ دیگر نسل کے افراد پر اس وبا کے مہلک اثرات مرتب ہوئے۔ اب تک سب سے زیادہ اموات ہسپانوی کمیونٹی میں ہوئیں جو 34 فیصد ہیں اس کے بعد افریقی نسل امریکی کے مرنے کی شرح 28 فیصد رہے، اور سفید فام امریکیوں میں 27 فیصد افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایشیائی امریکیوں میں یہ شرح 7 فیصد رہی جس میں پاکستانی اور بھارتی دونوں شامل ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: