بھارتی پولیس کاسیاحوں کی جٖفاظت کامضحکہ خیزانداز

ویسے تو ہندو مذہب میں بندروں کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے لیکن اس چھوٹے سے جانور نے ان دنوں مودی سرکار کی ناک میں دم کررکھا ہے اور یہ بندر ناصرف لوگوں کے گھروں میں گھس کر تباہی مچاتے ہیں بلکہ یہ غیرملکی سیاحوں کو بھی پریشان کرنے سے باز نہیں آتے۔
اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت نے تاج محل لئےاب خبر سامنے آئی ہے کہ معروف سیاحتی مقام تاج محل پر تعینات پولیس اہلکاروں کو بندوقوں کے بجائے غلیلیں تھما دی ہیں اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ سیاحوں کو تنگ کرنے والے بندروں کو ڈرانے اور بھگانے کے لیے غلیل اور کنکر کا استعمال کریں تاکہ بندروں کو گزند بھی نہ پہنچے اور سیاح بھی محفوظ رہیں ۔
یہ انتہائی شرارتی جانور تاج محل کے پاس بڑی تعداد میں پا یا جاتا ہے جو سیاحوں سے کھانے پینے کی اشیا چھین لیتا ہے جبکہ حالیہ مہینوں میں غیرملکیوں سمیت کئی سیاح بندورں کے حملوں میں زخمی ہو چکےہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.