مودی کی کابینہ مجرموں کاٹولہ

بھارت میں سیاستدانوں کی نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کی حکومت بن گئی، مزید عام فہم الفاظ میں مودی کی نئی سرکار کو چوروں،لٹیروں اورقاتلوں کی حکومت کہا جائے توغلط نہیں ہوگا،بھارت میں ایک غیرحکومتی تنظیم نے نئی بی جے پی حکومت کامجرمانہ چہرہ دنیا کےسامنے آشکارکیاہے۔انتخابی سرگرمیوں پر نگاہ رکھنے والی غیر حکومتی تنظیم ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی نئی کابینہ میں شامل 56 وزیروں کے حلفیہ بیانات کے تجزیئے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان میں سے 22 یا 39 فیصد وزراء کے خلاف مجرمانہ نوعیت کے مقدمات درج ہیں ۔مودی سرکار کے 16 یا 29 فیصد وزیروں پر سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت مقدمات ہیں،مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے یہ 16وزیر اقدام قتل اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو تباہ کرنے جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہونےکا اعتراف بھی کرچکےہیں، 30 مئی کو وزیر اعظم مودی کے ساتھ ان کی 56 رکنی کابینہ نے بھی حلف اٹھایا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.