بھارت میں چائے والا بنا سائنسدان

پاکستانی علاقے بالاکوٹ میں فضائی کارروائی پر بھارت نے دنیا بھر میں جھوٹ گڑھے لیکن اب بھارتی وزیراعظم مودی کا بیان عالمی سطح پر جگ ہنسائی کا باعث بن رہا ہے۔ مودی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرا خیال تھا کہ ہمارے طیارے خراب موسم کے باعث پاکستانی ریڈار پر نہیں آسکیں گے جبکہ ایکسپرٹ کی بھی رائے تھی کہ تاریخ بدل دیں۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی فضائیہ کی ڈراما اسٹرائیک کی روداد کیا سنائی،بھارت میں سوشل میڈیا ان کے پیچھے پڑگیا اور اس جاہلانہ بیان پر بھارت میں انٹائر کلاؤڈ کور یعنی پوری طرح بادل کے پردے میں ٹاپ “ٹرینڈ” بن گیا، دلچسپ تصاویر لگا کر سوشل میڈیا صارفین نے مہاراج مودی کےخوب لتے لیے۔
ایک شخص نے غالب کے انداز میں مودی پر طنزکرتے ہوئے لکھا کہ”جملہ ہی پھینکتا رہا پانچ سال کی سرکار میں، سوچا تھا کلاؤڈی ہے موسم، نہیں آؤں گا ریڈار میں”۔
ایک اور صارف نےمودی جی کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا “سنو سڑک سے چلتے ہیں، ان کے ریڈار کو لگے گا بس آ رہی ہے”۔
ایک اورصارف نے ٹویٹ کیا “سر آپ تو غضب کے ایکسپرٹ ہیں، چوکیدار ہٹائیں،ایئر چیف مارشل اور پردھان لکھیں”۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.