انتہاپسند مودی اہم تقرریوں میں پاکستان دشمنوں کو ترجیح دینےلگا

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے بھارتی خفیہ ایجنسیوں ’را‘ اور ’آئی بی‘ کے سربراہان کی تقرری کی ہے اوران تقرریوں میں سوچےسمجھےمنصوبے کےتحت پاکستان اور کشمیر دشمنی کا ثبوت دیا گیا ہے۔2انتہائی اہم عہدوں کے لیے مودی سرکار نے پاکستانی علاقے پر ناپاک حملے کے منصوبہ ساز سمانت گوئل کو ’را‘ کا اور نہتے کشمیری عوام پر ظلم ڈھانے والے افسر اروند کمار کو آئی بی کا سربراہ مقرر کیاہےدونوں افسران نے اپنے کیریئر کا آغاز پولیس کے شعبے سے کیا تھا اور ترقی کرتے کرتے فوج تک پہنچے اور اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوئے۔ را کے موجودہ چیف انیل کے ڈھسمانا اور آبی بی چیف راجیو جین اس ماہ کے آخر میں ریٹائرہوجائیں گے۔واضح رہے کہ بی جے پی کے دوبارہ برسر اقتدار آنے کے بعد سے جارحیت پسند نریندرا مودی نے اپنی پالیسیوں میں جنگی جنونیت کو شامل کرنے کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.