تبدیلی حکومت کا موبائل صارفین کی جیبوں پر وار۔۔

موبائل فونز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت نے عوام کے لئے سمارٹ فونز خریدنا انتہائی مشکل بنا دیا۔ ٹیکس آمدن میں اضافے کی خاطر حکومت نے موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹی 4 ہزار سے 50 ہزار روپے تک بڑھا دی جس کے بعد 7 ہزار والا سمارٹ فون 11 ہزار روپے کا ہو گیا۔

14 ہزار والا سمارٹ فون اب 20 ہزار روپے کا کر دیا گیا، 21 ہزار والا سمارٹ فونز 8 ہزار اضافے 29 ہزار روپے کا ہو گیا جبکہ 1 لاکھ والا سمارٹ فونز اب ایک لاکھ 42 ہزار روپے کا ہو گیا۔

موبائل فونز ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت نے ٹیکس آمدن کی خاطر موبائل فونز کی درآمد پر بھری بھرکم ڈیوٹی تو عائد کر دی ہیں، مگر حکومت کے اس فیصلے سے درآمد کنندگان مشکلات کا سامنا ہے جبکہ عوام کے لئے بھی اتنے مہنگے فونز خریدنا انتہائی مشکل ہو جائے گہ اس لئے حکومت کو اپنے اس فیصلے نظر ثانی کرنی چاہیے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.