موبائل فونزکاجدت کی طرف تیزترین سفر!!!

چین کی ایک موبائل کمپنی نے ابھی یہ ڈیوائس صرف آزمائش کے لیے پیش کی ہے تاکہ لوگ اندازہ کر سکیں کہ اب موبائل فون کا مستقبل کیا ہو سکتا ہے۔اس ڈیوائس کے بارے میں کمپنی نے تفصیلی وڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے ایک ٹیبلٹ فولڈ ہوکرموبائل کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔
ڈسپلے ٹیکنالوجی پر کام کرنے والی یہ واحد کمپنی نہیں ہے بلکہ ایک جاپانی کمپنی نے بھی حال ہی میں تہہ ہوجانے والے ایک ٹی وی کی تفصیلات جاری کی تھیں۔ یہ ٹی وی ایک مکمل ٹی وی ہے،اس کی خوبی یہ ہے کہ جب اسے نہ دیکھا جا رہا ہو تو اسے رول کیا جا سکتا ہے۔
ادھر بھی حال ہی میں ایک ایسا فون پیش کیا گیا ہے جسے کھول کر ایک بڑا ٹیب بنایا جا سکتا ہے۔مائیکرو سافٹ کے بارے میں بھی یہی خبریں ہیں کہ وہ تہہ ہوجانے والی ایک ڈیوائس پر کام کر رہا ہے۔۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.